• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:39pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:58pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:58pm

حماس نے 2 خواتین سمیت مزید 3 اسرائیلی اور 5 تھائی شہریوں کو رہا کردیا

شائع January 30, 2025
— فوٹو: ترک ایجنسی انادولو
— فوٹو: ترک ایجنسی انادولو
— فوٹو: ترک ایجنسی انادولو
— فوٹو: ترک ایجنسی انادولو

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا تیسرا دور جاری ہے، جہاں حماس نے 2 خواتین سمیت مزید 3 اسرائیلی اور 5 تھائی شہریوں کو خان یونس میں ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے حماس کی جانب سے 8 قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رہا کیے جانے والوں میں 3 اسرائیلی بھی شامل ہیں جن میں ایک مرد اور 2 خواتین ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ حماس کی قید سے رہائی پانے والوں میں 5 تھائی شہری بھی شامل ہیں، ریڈ کراس کی ٹیم نے رہائی پانے والی مغویوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کردیا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت اسرائیل 8 یرغمالیوں کے بدلے آج 30 بچوں سمیت 110 فلسطینی قیدیوں کورہا کرے گا۔

اسرائیلی قید سے آج رہائی پانے والوں میں جنین میں فتح کے عسکری ونگ الاقصیٰ شہدا بریگیڈ کے سابق رہنما زکریا زبیدی بھی شامل ہیں۔

49 سالہ زبیدی نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں دوسری فلسطینی انتفاضہ کے دوران شہرت حاصل کی، انہیں قابض اسرائیل کے خلاف کارروائیوں میں اپنے کردار کے لیے جانا جاتا تھا اور وہ اس عرصے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے مشہور ترین رہنماؤں میں شامل رہے۔

صہیونی ریاست زکریا زبیدی پر اسرائیلیوں کے خلاف متعدد مہلک اور ہائی پروفائل حملوں کا الزام عائد کرتی رہی ہے اور وہ ان چند قیدیوں میں سے ایک ہیں جو اسرائیل کی انتہائی سیکیورٹی والی گلبوا جیل سے فرار ہوئے تھے، وہ 2021 میں ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہو گئے تھے۔

دوسری جانب، اسرائیلی نشریاتی ادارے ’کان‘ نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے جیل حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا منصوبہ ’تاحکم ثانی‘ معطل کر دیں۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بھی اس خبر کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کو لے جانے والی بسیں اسرائیل کی اوفر جیل واپس جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حماس 2 مراحل میں 7 یرغمالیوں کے بدلے 290 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروا چکی ہے، 25 جنوری کو حماس نے اسرائیلی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کے بدلے اسرائیل کی قید میں موجود میں 200 فلسطینی قیدی رہا کروائے تھے۔

اسرائیلی قید سے 25 جنوری کو رہائی پانے والوں میں 69 سال کے عمر رسیدہ بزرگ اور 15 سال کا نوعمر فلسطینی بھی شامل ہے۔

اس سے قبل 20 جنوری کو حماس نے 3 اسرائیلی خواتین کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروایا تھا۔

حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جانے والے قیدیوں کے پہلے گروپ میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 جنوری 2025
کارٹون : 29 جنوری 2025