ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی
ملک میں ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا، یکم شعبان کل بروز جمعہ ہوگئی جبکہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات منائی جائےگی۔
ڈان نیوز کے مطابق شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شعبان کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔
خیال رہے کہ شعبان المعظم آٹھواں اسلامی مہینہ ہے جس کے بعد مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مہینے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے۔
دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں جو خالق کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔