اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔
چینی سفیر نے اس خوشی کے موقع پر چینی حکومت اور اس کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔