• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm

چینی ملازمین کی بونس کی رقم اٹھانے کی ویڈیو وائرل

شائع January 31, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

چینی کمپنی کی جانب سے ملازمین کو سالانہ بونس کی رقم منفرد انداز میں اٹھانے کی پیش کش کرنے اور ملازمین کی جانب سے رقم اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

’انڈین ایکسپریس‘ نے اپنی رپورٹ میں چینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے ہنان میں موجود کرین بنانے والی کمپنی کی جانب سے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کے لیے انوکھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کمپنی نے 70 میٹر لمبی ٹیبل بنائی جس پر چینی کرنسی رکھ دی گئی اور ملازمین کو 15 منٹ کا وقت دیا گیا۔

ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 منٹ میں جتنی رقم گن کر اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں، کسی کی کوئی حد مقرر نہیں۔

ملازمین کی جانب سے لمبی ٹیبل پر پھیلے پیسوں کو گن کر اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی نے سالانہ بونس کے طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تین ارب روپے سے زائد کی رقم ملازمین کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی نے بھگدڑ سے حفاظت کی خاطر لمبی ٹیبل بنائی تھی، جس پر چینی کرنسی کے نوٹ رکھ دیے گئے اور ملازمین کو 15 منٹ کے اندر گنتی کے ساتھ ترتیب وار نوٹ اٹھانے کا وقت دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ملازم نے 15 منٹ کے اندر سب سے زیادہ ایک لاکھ چینی یوآن کی رقم اٹھائی جو پاکستانی 35 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

وائرل ویڈیو میں ملازمین کو آرام سے ٹیبل پر سجے نوٹوں کو گنتی کرکے ترتیب سے اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

چینی ملازمین کی جانب سے بونس کی ملنے والی رقم کو اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

مذکورہ کمپنی نے ماضی میں بھی ایسے ہی بونس دیتی رہی ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو تازہ ہے، پرانی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 فروری 2025
کارٹون : 31 جنوری 2025