• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:40pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 3:59pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 3:59pm

صحافتی تنظیموں کو پیکا قانون کی حمایت کرنا چاہیے، عطا تارڑ

شائع January 31, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو پیکا ایکٹ قانون کی حمایت کرنا چاہیے۔

ایک ویڈیو بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں کو پیکا ایکٹ قانون کی حمایت کرنا چاہیے، مہذب جمہوری ممالک میں بھی سوشل میڈیا قوانین موجود ہیں تو کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں اس پر احتجاج ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سوشل میڈیا اتھارٹی، کونسل آف کمپلینز اور ٹربیونل میں صحافی اور نجی شعبے کے افراد موجود ہیں، اپیل اور رٹ پٹیشن کا حق بھی ہے تو پھر ڈر خوف کس بات کا، تو پھر اس کو کیوں برا سمجھا جارہا ہے؟

واضح رہے کہ 29 جنوری کو صدر مملکت آصف زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے تھے، جس کے بعد پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قانون بن گیا ہے۔

23 جنوری کو قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کیا تھا، جبکہ یہ بل سینیٹ سے 28 جنوری کو منظور ہوا تھا۔

صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا تھا۔

آج پیکا ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ( پی ایف یو جے) کی کال پر صحافتی تنظیموں نے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا، نماز جمعہ کے بعد کراچی، لاہور اسلام آباد، کوئٹہ، سکھر، کندھکوٹ اور جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں صحافتی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 فروری 2025
کارٹون : 31 جنوری 2025