• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:55am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:55am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:03am

امریکا یکم مارچ سے میکسیکو، کینیڈا پر نیا ٹیرف عائد کرنے کے لیے تیار

شائع February 1, 2025
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف نئے ٹیرف کے اعلان کی توقع ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق منصوبے سے آگاہ 3 ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر اس سلسلے میں ممالک کے لیے مخصوص درآمدی اشیا کے لیے استثنیٰ حاصل کرنے کا پروسس شامل کریں گے۔

جمعہ تک ٹیرف کے حوالے سے صورت حال غیر واضح رہی اور اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عوامی سطح پر اعلان کیے جانے تک کوئی فیصلہ حتمی نہیں ہے۔

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ان کے پاس حتمی ٹیرف شرح کے بارے میں تفصیلات نہیں ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلسل کہا ہے کہ وہ ان دونوں ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آج ٹیرف کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں وہ کچھ استثنیٰ کی اجازت دے سکتے ہیں، عہدیدار نے مزید کہا کہ جو استثنیٰ دیا جائے گا، وہ بہت کم ہوگا۔

اگرچہ ٹیرف کا اعلان مالیاتی منڈیوں میں منفی رجحان کا باعث بن سکتا ہے اور اس کے 2 اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ امریکی تعلقات کو کشیدہ کر سکتا ہے جبکہ نفاذ سے پہلے 28 دن مہلت کی پیشکش اور اس میں استثنیٰ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے زیادہ محتاط رویہ اختیار کیے جانے کی طرف اشارہ کرے گا۔

یہ محتاط رویہ کینیڈا اور میکسیکو کی طرف سے ٹرمپ کے اعلان کردہ اہداف کو پورا کرنے کے لیے مذاکرات کے لیے وقت بھی فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2025
کارٹون : 2 فروری 2025