• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:55am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:03am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:55am
  • ISB: Fajr 5:38am Sunrise 7:03am

شام میں مسلح افراد کے حملے میں 10 افراد قتل

شائع February 1, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

شام کے ایک گاؤں میں مسلح افراد نے 10 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق شام میں آبزرویٹری ہیومن رائٹس گروپ نے بتایا کہ حملے میں شمالی حما کے ارزا گاؤں میں 10 شہری مارے گئے، جہاں علوی فرقے کے شہری آباد ہیں۔

شام میں ذرائع کے طویل نیٹ ورک رکھنے والے برطانیہ میں مقیم مانٹیر نے بتایا کہ مسلح افراد نے گاؤں میں گھروں کے دروازوں پر دستک دی پھر سائلینسر سے لیس ہینڈ گن استعمال کرتے ہوئے لوگوں پر گولیاں چلا دیں، جس کے بعد وہ فرار ہو گئے۔

آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ انتقال کرنے والوں میں ایک بچہ اور ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں، مزید کہنا تھا کہ یہ حملے فرقہ وارانہ بنیادوں پر کیے گئے۔

شامی اخبار الوطن نے حما کے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے مجرمان کو تلاش کرنے کے لیے ارزہ کے علاقے کو گھیرے میں لے رہی ہیں۔

ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ 2 گاڑیوں میں 7 بندوق بردار افراد گاؤں میں داخل ہوئے اور ہتھیاروں کے معائنے کے بہانے گھروں کو نشانہ بنایا۔

ایک رہائشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسلح افراد نے مردوں کو گھروں سے باہر نکالا اور پہلے انہیں زبردستی گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور کیا اور پھر بے رحمی سے قتل کر دیا۔

رہائشی کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افراد کے جانے کے بعد لاشوں کو تدفین سے قبل حما نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2025
کارٹون : 2 فروری 2025