• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm

بھارتی حکومت کا مڈل کلاس کو ریلیف دینے کیلئے انکم ٹیکس میں کٹوتی کا اعلان

شائع February 2, 2025
نئی دہلی: بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سالانہ بجٹ پیش کرنے کے لیے دفتر سے پارلیمنٹ کے لیے نکل رہی ہیں
—فوٹو: رائٹرز
نئی دہلی: بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سالانہ بجٹ پیش کرنے کے لیے دفتر سے پارلیمنٹ کے لیے نکل رہی ہیں —فوٹو: رائٹرز

بھارت کی وزیر خزانہ نے ہفتے کے روز انکم ٹیکس میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کا اعلان کیا ہے، کیوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کھپت کو بڑھانے اور سست معیشت کو سہارا دینے پر غور کر رہی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے سال کے بجٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ کو بتایا کہ نیا ڈھانچہ متوسط طبقے کے ٹیکسوں کو کافی حد تک کم کرے گا، اور عوام کے ہاتھوں میں زیادہ پیسہ چھوڑ دے گا، جس سے گھریلو کھپت، بچت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدنی والے افراد کو اب انکم ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا، پچھلی حد 7 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

اس سے قبل 2020 میں متعارف کرائے گئے نئے نظام میں بھی کٹوتی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت 16 لاکھ روپے سے 24 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدن پر 20 سے 25 فیصد ٹیکس کی شرح عائد کی گئی، جو پہلے کی 30 فیصد کی شرح سے کم ہے۔

سیتارمن نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں غریبوں، نوجوانوں، کسانوں اور خواتین کی مدد کے اقدامات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستان کی ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی کے لیے فی کس آمدنی تقریباً 2 ہزار 700 ڈالر ہے ، جس میں تقریباً ایک تہائی متوسط طبقہ سمجھا جاتا ہے۔

کھوئے گئے محصولات کو متوازن کرنے کے لیے حکومت نے اس سال سرمائے کے اخراجات میں معمولی اضافے کا بجٹ پیش کیا، جو رواں سال کے 10 ہزار 180 ارب روپے کے مقابلے میں نئے مالی سال میں بڑھ کر 11 ہزار 210 ارب روپے ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2025
کارٹون : 2 فروری 2025