• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm

وینزویلا میں زیرحراست 6 امریکی رہا، رچرڈ گرینیل کے ساتھ امریکا واپس پہنچ گئے

شائع February 2, 2025
رچرڈ گرینیل نے امریکا سے بے دخل وینزویلا کے شہریوں کی غیرمشروط واپسی کو قبول کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا
—فوٹو: رائٹرز
رچرڈ گرینیل نے امریکا سے بے دخل وینزویلا کے شہریوں کی غیرمشروط واپسی کو قبول کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا —فوٹو: رائٹرز

وینزویلا میں حراست میں لیے گئے 6 امریکیوں کو جمعے کے روز رہا کر دیا گیا اور وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ امریکا واپس پہنچ گئے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق رچرڈ گرینیل نے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کے بعد واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کے ’نئے آغاز‘ پر زور دیا تھا۔

ٹرمپ کے بے باک اتحادی رچرڈ گرینیل، جو خصوصی مشنز کے لیے سفیر کے طور پر وسیع کردار ادا کر رہے ہیں، نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ہم ان 6 امریکی شہریوں کے ساتھ گھر جا رہے ہیں، انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی اور شکریہ ادا کیا۔

رہائی پانے والے 6 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، ان کی گرینیل کے ساتھ ہوائی جہاز میں مسکراتے ہوئے تصویریں کھینچی گئی تھیں۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کہا کہ ابھی ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ہم وینزویلا سے 6 یرغمالیوں کو وطن واپس لا رہے ہیں، گرینیل اور میرے پورے عملے کا شکریہ، بہت اچھا کام ہے!۔

گرینیل نے کراکس کا دورہ کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ مادورو کی حکومت امریکا سے جلاوطن کیے گئے وینزویلا کے شہریوں کی غیرمشروط واپسی کو قبول کرے ورنہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2025
کارٹون : 2 فروری 2025