• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm

ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون سے اپنے دفاتر خالی کرنے کا حکم

شائع February 2, 2025
این بی سی نیوز کے ترجمان نے کہا کہ پینٹاگون میں براڈکاسٹنگ بوتھ تک رسائی نہ دینے کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی
—فائل فوٹو: ڈان
این بی سی نیوز کے ترجمان نے کہا کہ پینٹاگون میں براڈکاسٹنگ بوتھ تک رسائی نہ دینے کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی —فائل فوٹو: ڈان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں ان کے دفاتر سے ہٹا دے گی۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نیشنل پبلک ریڈیو، کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی ہٹا دیں گے، جنہیں 14 فروری تک اپنی جگہ خالی کرنی ہوگی، ان کی جگہ یہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکا نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ نیوز کو مخصوص دفتر کی جگہ دے گا۔

میمو میں کہا گیا ہے کہ ہر سال پرنٹ، آن لائن، ٹیلی ویژن اور ریڈیو کا ایک ادارہ پینٹاگون سے باہر گھومے گا تاکہ اسی میڈیم سے ایک نیا ادارہ سامنے آئے، جسے پینٹاگون پریس کور کے رہائشی رکن کی حیثیت سے رپورٹنگ کا انوکھا موقع نہیں ملا۔

این بی سی نیوز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پینٹاگون میں براڈکاسٹنگ بوتھ تک رسائی نہ دینے کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی، جسے ہم کئی دہائیوں سے استعمال کر رہے ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی مفاد عامہ میں خبروں کو جمع کرنے اور رپورٹ کرنے کی ہماری صلاحیت میں نمایاں رکاوٹوں کے باوجود، ہم این بی سی نیوز کی ہمیشہ کی طرح ایمانداری اور سختی کے ساتھ رپورٹنگ جاری رکھیں گے۔

این پی آر نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا اور دفتری جگہ کو بڑھانے کا مطالبہ کیا تاکہ پینٹاگون کی کوریج کرنے والے تمام میڈیا اداروں کو مساوی رسائی حاصل ہو۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کی ابتدا پر 2016 میں اختیارات کی منتقلی کے معاملے پر ’نیویارک ٹائمز‘ سے جنگ چھیڑ دی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن کامیابی کے بعد ذرائع ابلاغ میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی نئی کابینہ کے لوگوں میں وقت سے پہلے ہی پھوٹ پڑ چکی ہے، جب کہ اختیارات کی منتقلی کے معاملے پر نومنتخب صدر کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے کھلا خط شائع کیا تھا، جس میں وعدہ کیا گیا کہ ان کی رپورٹنگ ایمانداری کی بنیاد پر ہوگی، جب کہ اخبار نے کئی ایسی شہ سرخیاں بنائیں، جن سے تاثر ملا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے باوجود اختیارات کی منتقلی میں ناکام ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2025
کارٹون : 2 فروری 2025