• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm

کرم: اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار

شائع February 2, 2025
فائرنگ کا واقعہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں پیش آیا — فوٹو: جاوید حسین
فائرنگ کا واقعہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں پیش آیا — فوٹو: جاوید حسین

اسسٹنٹ کمشنر کرم پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے کلاف 3 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق جمعے کو اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

دریں اثنا، گزشتہ روز بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات کے ملزمان کے خلاف 3 محتلف ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق پہلی ایف آئی آر صبح فائرنگ کے واقعے پر درج کی گئی ہے، دوسری ایف آئی آر اے سی ریوینیو پر حملے کے واقعے پر سی ٹی ڈی نے درج کی ہے جبکہ تیسری ایف آئی آر بھی سی ٹی ڈی نے سپاہی عاشق حسین کے قتل کے خلاف درج کی ہے۔

یاد رہے کہ نومبر 2024 میں لوئر کرم کے علاقے باغان میں ایک قافلے پر حملے میں 40 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد کئی دہائیوں پرانے زمینی تنازعات کے باعث ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 130 مزید جانیں چلی گئی تھیں۔

سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورتحال کے باعث مرکزی سڑک ہفتوں تک بند رہی، جس کے نتیجے میں اپر کرم کے علاقے پاراچنار میں اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

اگرچہ یکم جنوری کو متحارب قبائل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، تاہم اس ماہ ایک سرکاری قافلے اور امدادی قافلے پر حملوں نے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اس کے جواب میں، حکام نے تحصیل لوئر کرم میں محدود ’انسداد دہشت گردی آپریشن‘ شروع کیا تھا، جس میں عارضی طور پر بے گھر افراد (ٹی ڈی پیز) کے لیے کیمپ قائم کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ ایک ہزار سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2025
کارٹون : 2 فروری 2025