• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:00pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:01pm

کراچی ایئرپورٹ: عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

شائع February 2, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق راجن پور ، کشمور، نوشہرو فیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں سے ہے جب کہ گرفتار ملزمان عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث پائے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے وزارت داخلہ نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیے گئے بل میں منظم بھیک مانگنے کی تعریف بیان کی گئی ہے۔

ترمیمی بل کے متن کے مطابق جو شخص منظم بھیک مانگنے کے لیے کسی کو بھرتی کرے، پناہ دے، اسے 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 3 فروری 2025
کارٹون : 2 فروری 2025