بھارت نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
بھارتی ویمنز ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیت لیا، بھارتی ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
کوالالمپور میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔
جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 ٹیم 20ویں اوور میں صرف 82 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے میکا وین ورسٹ 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
بھارت کی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی جانب سے گونگدی ترشا نے 3، ویاشنوی شرما ، پارونیکا اور ایوشی شکلا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی انڈر 19 ویمنز ٹیم نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 12ویں اوور میں کامیابی حاصل کرلی، بھارتی بیٹر گونگادی تریشا 44 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
گونگدی ترشا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔