راولپنڈی: 20سالہ حاملہ لڑکی کے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار
راولپنڈی میں 20 سالہ حاملہ لڑکی کو زہر دیکر قتل کیے جانے کے مقدمے میں 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں مقتولہ کا بہنوئی، پھوپھی، بہنوئی کی بہن اور پڑوسی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2 ملزمان گلفراز اور محمد امین مقتولہ سے جنسی زیادتی کرتے رہے، لڑکی کے حاملہ ہونے پر چاروں ملزمان نے منصوبہ بندی کرکے زہر دے کر قتل کیا اور تدفین کروادی۔
رپورٹ کے مطابق معاملے سامنے آنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرایا گیا اور فرانزک شواہد کی روشنی میں مقتولہ سے زیادتی اور زہر دینے کے ٹھوس شواہد سامنے آئے۔
اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔