• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:42pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:01pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:02pm

اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس اورنگزیب سب سے زیادہ رپورٹڈ ججمنٹس دینے والے جج بن گئے

شائع February 3, 2025
— فائل فوٹو: اسلام آباد ہائیکورٹ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: اسلام آباد ہائیکورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سب سے زیادہ رپورٹڈ ججمنٹس دینے والے جج بن گئے، چیف جسٹس اور سینئر پیونی جج کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن 409 رپورٹڈ ججمنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ چیف جسٹس عامر فاروق نے 256 رپورٹڈ ججمنٹس دیں۔

واضح رہے کہ رپورٹڈ ججمنٹس وہ عدالتی فیصلے ہوتے ہیں جو قانونی رپورٹس یا اخبارات اور جریدوں میں شائع کیے جاتے ہیں۔ یہ فیصلے قانونی اہمیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں مقدمات کی سماعت کے دوران حوالے اور مثال کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ رپورٹڈ ججمنٹس کو عام طور پر قانونی ماہرین، وکلا اور ججز اپنے فیصلوں میں استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ موجودہ قانونی اصولوں اور سابقہ فیصلوں کو مدنظر رکھ سکیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی 161رپوٹڈ ججمنٹس دے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جسٹس بابر ستار 128 جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری97 رپورٹڈ ججمنٹس دے چکے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر 66، جسٹس ثمن رفعت امتیاز 38 جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحٰق سب سے کم30 رپوٹڈ ججمنٹس دے چکے ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2025
کارٹون : 3 فروری 2025