• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:02pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:03pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:43pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:02pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:03pm

سویڈین: اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی

شائع February 4, 2025
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

یورپی ملک سویڈین کے شہر اوریبرو کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے عوام سے علاقے سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑا آپریشن جاری ہے۔

جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر میں اسکول کے باہر متعدد ایمبولینسوں اور ہنگامی گاڑیوں کے ساتھ پولیس کی ایک بڑی موجودگی کو دیکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زخموں کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر اس کی تحقیقات بطور قتل کی کوشش کے طور پر کی جا رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ علاقے سے دور رہیں، یا اپنے گھروں کے اندر رہیں۔

بعد ازاں، اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے پولیس نے زور دیا کہ خطرہ ختم نہیں ہوا، عوام کو دور رہنا چاہیے، مزید کہنا تھا کہ قریبی اسکولوں کے طلبہ اور متاثرہ اسکول کو ’حفاظتی وجوہات کی بناء پر‘ بند کر دیا گیا۔

وزیر انصاف گنر سٹرومر نے کہا کہ یہ رپورٹس ’بہت سنگین‘ ہیں، حکومت پولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔

متعدد سویڈش میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ آوازوں سے ایسا لگتا ہے کہ یہ آٹومیٹک بندوق سے فائرنگ کی گئی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025