• KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm
  • KHI: Asr 4:43pm Maghrib 6:19pm
  • LHR: Asr 4:02pm Maghrib 5:40pm
  • ISB: Asr 4:03pm Maghrib 5:42pm

چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

شائع February 4, 2025
— فائل فوٹو: آئی سی سی
— فائل فوٹو: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں شیڈول ایونٹ کے افتتاحی میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئیں۔

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، کراچی میں چیمپینز ٹرافی کے ابتدائی میچ کے تمام ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

فینز کا جذبہ دیکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کارپوریٹ کوٹے سے 1500 اضافی ٹکٹس بھی جاری کردیے جو کچھ ہی دیر میں فروخت ہوگئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جس کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ نے آج صبح 6 بجے سے لائن لگاکر ٹکٹ حاصل کیے اور خوش قسمت فینز ٹکٹس ملنے کے بعد خوشی سے سرشار ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا جس کے ٹکٹس صرف ایک گھنٹے میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 500 درہم یعنی 38 ہزار پاکستانی روپے تھی جسے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ خرید لیا۔

اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 12 ہزار 500 درہم رکھا گیا تھا وہ بھی فروخت ہوگیا جب کہ 1000، 1200، 2500، 5000 درہم کا ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر 2024 کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا تھا۔

چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 فروری 2025
کارٹون : 4 فروری 2025