• KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:36am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:36am Sunrise 7:01am

شارجہ میں مقیم بھارتی شہری نے ایک ارب 90 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

شائع February 5, 2025
رئیل اسٹیٹ سے وابستہ اشیک کا کہنا ہے کہ اسی شعبے میں پیسہ لگاؤں گا — فوٹو: بشکریہ گلف نیوز
رئیل اسٹیٹ سے وابستہ اشیک کا کہنا ہے کہ اسی شعبے میں پیسہ لگاؤں گا — فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

شارجہ میں طویل عرصے سے مقیم بھارتی شہری نے 25 ملین درہم (تقریباً ایک ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اشیک پٹن ہارتھ نے ابوظبی کی ’بگ ٹکٹ سیریز 271‘ کے ڈرا میں 25 ملین درہم کا انعام جیتا اور وہ جیک پاٹ کے تنہا مالک ہیں۔

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ اشیک پٹن ہارتھ نے کہا کہ 10 سال سے اپنی قسمت آزما رہا تھا، اپنے طور پر ٹکٹ خرید لیتا تھا، تقریباً 100 ٹکٹ خریدے ہوں گے، آخر کار، پہلی بار لاٹری جیت ہی گیا۔

اس بار قرعہ اندازی میں ان کے پاس 6 ٹکٹ تھے، اور انہوں نے ٹکٹ نمبر 456808 کے ساتھ جیت حاصل کی، جو انہوں نے 29 جنوری کو آن لائن خریدا تھا۔

اشیک نے کہا کہ گزشتہ ماہ بگ ٹکٹ نے مجھے ایک ہزار درہم میں 6 ٹکٹس کی پیشکش کی تھی، میں ان میں سے ایک کے ساتھ خوش قسمت ہوں۔

رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں کام کرنے والے اشیک پٹن ہارتھ کو ابتدائی طور پر شک تھا، جب شو کے میزبان رچرڈ اور بوچرا نے انہیں خوشخبری دینے کے لیے بلایا۔

انہوں نے کہا کہ میں دراصل کوزی کوڈ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ کال پر تھا، جب مجھے بگ ٹکٹ کا فون آیا، میرے لیے یہ تھوڑا مشکوک تھا، خاص طور پر چونکہ میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ہوں اور فراڈز سے محتاط رہتا ہوں۔

اشیک پٹن ہارتھ، جن کے پاس اب 25 ملین درہم ہیں، رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں اپنے قدم جمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کی بیوی، 3 بچے، دو بہنیں اور والدین بھی اس خوشی میں شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں پھلنا پھولنا چاہتا تھا، اور اب میں اپنے خوابوں کو پورا کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹکٹ خریدتا رہوں گا، جن لوگوں نے اب تک کامیابی حاصل نہیں کی میں ان سے کہتا ہوں کہ کوشش جاری رکھیں، ایک دن وہ بھی میری طرح خوش قسمت ہوں گے۔

اماراتی شہری نے بی ایم ڈبلیو گاڑی جیت لی

دریں اثنا، 39 سالہ اماراتی شہری محمد الزرونی نے ’ڈریم کار‘ کے ڈرا میں بی ایم ڈبلیو، ایم 440 آئی جیت لی۔

آئی ٹی مینیجر الزرونی نے پہلی بار بگ ٹکٹ کے بارے میں ایک دوست سے سنا اور صرف 5 ماہ پہلے ہی اس جانب توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ جب مجھے فون آیا تو میں بہت خوش تھا، جہاں تک گاڑی کا تعلق ہے، میں اب تک فیصلہ نہیں کر سکا ہوں، میں اسے رکھ سکتا ہوں، یا میں اسے فروخت کر سکتا ہوں، لیکن ایک بات یقینی ہے، اس جیت نے میرے جوش و خروش کو بڑھا دیا ہے، اب میں اپنی نظریں بڑے انعام پر مرکوز کر رہا ہوں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2025
کارٹون : 5 فروری 2025