• KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:37pm
  • KHI: Maghrib 6:40pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:09pm Isha 7:30pm
  • ISB: Maghrib 6:14pm Isha 7:37pm

جولائی تا دسمبر 5 وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں 17 فیصد کمی

شائع February 6, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران وسطی ایشیا کے 5 ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خطے میں ملکی برآمدات اب تک اپنی پوری صلاحیت حاصل نہیں کر سکی ہیں، اسی طرح قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان سے پاکستان کو درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے حالانکہ تجارتی خسارے کو متوازن کرنے کے لیے باقاعدگی سے ہائی پروفائل دورے کیے جاتے ہیں۔

جولائی تا دسمبر 25-2024 کے دوران پاکستان کی وسطی ایشیائی ممالک قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو برآمدات کی مالیت 17.02 فیصد کم ہو کر 9 کروڑ 84 لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 10 کروڑ 94 لاکھ 79 ہزار ڈالر تھیں۔

مالی سال 2025 کے چھٹے ماہ کے دوران خطے سے درآمدات 89 لاکھ 10 ہزار ڈالر اضافے کے ساتھ 13 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 12 کروڑ 77 لاکھ 3 ہزار ڈالر تھیں، ان میں سے زیادہ تر درآمدات تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان سے آئی تھیں۔

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ پاکستان کی براستہ افغانستان تجارت سالانہ 40 سے 50 کروڑ ڈالر کے درمیان ہے، ازبکستان پہلے ہی پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر عمل درآمد کر چکا ہے، معاہدے کے تحت ازبکستان نے ٹرانزٹ معاہدے کے تحت بھی سامان درآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ سال تاجکستان نے ٹرانزٹ معاہدے کے تحت پاکستان سے آلو سے لدے 3 ٹرک درآمد کیے تھے۔

مالی سال 2025 کے چھ ماہ میں ترکمانستان کو پاکستان کی برآمدات 9 لاکھ 50 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 5 لاکھ 90 ہزار ڈالر تھیں جو 61 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں، ترکمانستان سے درآمدات 98 فیصد اضافے کے ساتھ 54 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 27 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھیں۔

مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں ازبکستان کو برآمدات 2 کروڑ 80 لاکھ 4 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3 کروڑ 48 لاکھ 60 ہزار ڈالر تھیں جو 19.56 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں، ازبکستان سے درآمدات 4 کروڑ 38 لاکھ 10 ہزار ڈالر اضافے سے 4 کروڑ 79 لاکھ 90 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 41 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھیں۔

قازقستان کی برآمدی مالیت سب سے زیادہ ہے جس نے مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں 3 کروڑ 94 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی برآمدات کیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 5کروڑ 65 لاکھ 90 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 30.32 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

قازقستان سے درآمدات کی مالیت 7 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 3 لاکھ 85 ہزار ڈالر تھی۔

مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں کرغزستان کو پاکستان کی برآمدات 21 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 48 لاکھ 10 ہزار ڈالر تھیں جو 54.67 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں، کرغزستان سے درآمدات ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کے مقابلے میں 3 لاکھ ڈالر رہیں۔

مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں تاجکستان کو برآمدات 2 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ایک کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار ڈالر تھیں جو 60 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔

تاجکستان سے درآمدات کا حجم ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 14 لاکھ 30 ہزار ڈالر تھا جو 86 لاکھ 70 ہزار ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025