• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am

شب برأت پر 14 فروری کو سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

شائع February 6, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت سندھ نے شب برأت کے موقع پر 14 فروری بروز جمعہ کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو شب برأت کی وجہ سے تعطیل ہو گی، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ 30 جنوری کو ملک میں ماہ شعبان کا چاند نظر آیا تھا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شعبان کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔

اس سے قبل حکومت سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہے تھے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025