• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:53am Sunrise 6:14am
  • ISB: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am

حادثات سے اموات: کمشنر کراچی نے ڈمپرز ڈرائیورز کیخلاف ایکشن کا حکم دے دیا

شائع February 6, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کمشنر کراچی حسن نقوی نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈمپرز کے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی نے پولیس کو ہدایت کی کہ تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

کمشنر حسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈمپرز کے مکمل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے، ڈمپرز ڈرائیورز کے دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کچرا اٹھانے والے ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

شہر قائد کے ٹریفک پولیس چیف کا کہنا تھا کہ بریک فیل ہونے سے ٹرک بے قابو ہو کر تین موٹر سائیکلوں اور 2 کاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ڈرائیور ڈمپر ٹرک کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایک الگ واقعے میں ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک خاتون اور اس کی شیر خوار بیٹی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ 5 فروری تک شہر میں حادثات کے نتیجے میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ 100 زخمی ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 مارچ 2025
کارٹون : 12 مارچ 2025