سالی کی شادی پر پرفارم کرنے کی فرحان سعید کی ویڈیوز وائرل
گلوکار و اداکار فرحان سعید کی جانب سے سالی ماورا حسین کی شادی پر ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی نے 5 فروری کو نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔
بعد ازاں ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔
دونوں کی شادی لاہور اور اسلام آباد میں خاموشی سے ہوئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
اب ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی میں فرحان سعید اور ان کی اہلیہ عروہ حسین کی جانب سے پرفارمنس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
وائرل مختصر ویڈیوز میں فرحان سعید اور عروہ حسین کو مختلف گانوں پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شائقین نے سالی کی شادی پر فرحان سعید کی پرفارمنس کو سراہا جب کہ عروہ حسین کی جانب سے بھی ہونے والے بہنوئی کی شادی پر رقص کرنے کی تعریفیں کی گئیں۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دلہن ماروا حسین کو بھی اپنی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔