• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

کراچی: 2 علیحدہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

شائع February 11, 2025
— فائل فوٹو: فائل
— فائل فوٹو: فائل

کراچی 2 علیحدہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

عوامی کالونی پولیس اسٹیشن کے ہاؤس آفیسر محمد سعود نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ آج صبح 11 بجے کے قریب 45 سالہ گلشن رشید کو جیٹ نے زندہ جلا دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کی نوعمر بیٹی عاصمہ اور بیٹا احمد رشید بھی کورنگی میں جھلس کر زخمی ہوئے۔

ایس ایچ او محمد سعود کے مطابق ملزم دونوں خواتین کو آگ لگا کر فرار ہو گیا جبکہ 17 سالہ احمد اپنی ماں اور بہن کو بچانے کی کوشش میں جھلس کر زخمی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی کے برنس سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس افسر نے کہا کہ ان کی بیٹی کی حالت بھی تشویشناک ہے، جبکہ بیٹے کو معمولی چوٹیں آئیں، اس کی وجہ کچھ ’خاندانی تنازع‘ کو حملے کا ممکنہ محرک قرار دیا لیکن تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے شوہر راشد خان نے پولیس کو زبانی طور پر بتایا کہ اس کا بڑا بھائی دلاور اس ’لرزہ خیز واقعے‘ میں ملوث ہے، تاہم پولیس قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے باضابطہ طور پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کا انتظار کر رہی تھی۔

پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ اسٹیل ٹاؤن میں ایک الگ واقعے میں ذاتی دشمنی پر ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کی بیوی زخمی ہوگئی۔

ملیر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سعید رند نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ 40 سالہ خمیسو جوکھیو کو ان کے فلیٹ کے اندر نامعلوم ملزمان نے قتل کیا جبکہ ان کی اہلیہ 30 سالہ رئیسہ جوکھیو زخمی ہوئیں۔

ایس پی رند نے بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکار اسٹیل ٹاؤن میں تعینات تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025