• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

رواں ماہ ہیوی ٹریفک سے حادثات میں 74 ہلاکتیں، بیرسٹر حسن کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

شائع February 11, 2025
حکومت سندھ کی جانب سے بھی ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی — فائل فوٹو: ایکس
حکومت سندھ کی جانب سے بھی ہیوی ٹریفک پر دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی — فائل فوٹو: ایکس

کراچی میں ہیوی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات اور شہریوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر بیرسٹر حسن خان نے ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ ہیوی ٹریفک سے حادثات میں 74 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بیرسٹر حسن خان کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ڈمپرز لوگوں کو کچل رہے ہیں، شہر میں ڈمپرز، آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک رش کے اوقات میں چل رہا ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے اندر 8 ہزار سے زائد شہری ان حادثات میں زخمی ہوئے، رواں ماہ ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک حادثات سے 74 سے زائد شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں، زیادہ تر ڈرائیورز نشے کے عادی ہوتے ہیں، دن کے اوقات میں شہر کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل چیف سیکریٹری سندھ کی صدارت میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشن رات کے اوقات میں کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اجلاس میں شہر میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ڈرائیورz کی فزیکل ویری فکیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے واٹر بورڈ کے تمام واٹر ٹینکرز کی ایک ماہ میں انسپکشن کی ہدایت بھی کی جب کہ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے اور ٹریفک پولیس کو انفورسمنٹ بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں بڑھتے حادثات پر سخت اقدامات ضروری ہوگئے ہیں، انہوں نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف چالان کے ساتھ ایف آئی آر درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025