• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر رجسٹرڈ تمام مائنز کی فوری رجسٹریشن کرنے کا حکم

شائع February 11, 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ مائنز کی رائلٹی کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے
— فائل فوٹو: ڈان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ مائنز کی رائلٹی کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے — فائل فوٹو: ڈان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں غیر رجسٹرڈ مائنز کی فوری رجسٹریشن کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو دکی مائنز کے علاقے میں سیکیورٹی کے لیے 200 جوان میرٹ پر بھرتی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت دکی مائنز ایریا میں سیکیورٹی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطھ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر مائنز میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکریٹری بلوچستان، پرنسپل سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکی مائنز کے علاقے میں امن کی بحالی کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، مائنز کی رائلٹی کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مائنز کی رائلٹی سے حاصل ہونے والا منافع مقامی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو دکی مائنز ایریا میں سیکیورٹی کے لیے میرٹ پر بھرتی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دکی مائنز ایریا میں امن کے لیے ایف سی، پولیس اور لیویز کی مربوط رابطہ کاری ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025