• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:17am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:17am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:46am

ماورا حسین کی پرانی فلاپ بولی وڈ فلم دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کامیاب قرار

شائع February 11, 2025
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ ماورا حسین کی پرانی فلاپ بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ دوبارہ ریلیز ہوتے ہی ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

ماورا حسین نے 5 فروری کو نکاح کرکے نئی زندگی کی شروعات کی تھی جب کہ ان کی 2016 کی پرانی اور اب تک کی واحد بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کو 7 فروری کو دوبارہ ریلیز کیا گیا تھا۔

پاکستانی ادکارہ کی مذکورہ بھارتی فلم جب 2016 میں پہلی بار ریلیز ہوئی تھی تو مجموعی طور پر اس نے صرف 8 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اور اسے فلاپ قرار دیا گیا تھا۔

لیکن اب مذکورہ فلم کو 9 سال بعد دوبارہ ریلیز کیا گیا تو حیران کن طور پر فلم نے ریکارڈ کمائی کرکے کامیابیوں کے نئے جھنڈے گاڑ دیے۔

بھارتی ویب سائٹ ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ’صنم تیری قسم‘ کو 7 فروری کو ریلیز کیا گیا اور فلم نے پہلے ہی دو دن میں 8 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔

صنم تیری قسم کی دو دن کی کمائی نے اس کی ماضی کی مجموعی کمائی کو بھی پیچھے چھوڑا جب کہ محض 4 دن میں فلم نے 18 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔

ماورا حسین کی پرانی فلاپ فلم کی کامیابی کو ان کی شادی سے جوڑا جا رہا ہے اور بھارت سمیت پاکستانی مداح بھی تبصرے کرتے دکھائی دیے کہ اداکارہ کے لیے شادی سودمند ثابت ہوئی۔

’صنم تیری قسم‘ کے ذریعے ماورا حسین نے نہ صرف بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا بلکہ مذکورہ فلم ان کی پہلی فلم بھی تھی، اس کے بعد ہی اداکارہ نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

دایت کار جوڑی رادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی جانب سے بنائی گئی رومانوی فلم ’صنم تیری قسم‘ کے گانے بھی اس وقت مقبول ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025