• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

’بریتھ پاکستان – ہماری نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل‘

شائع February 13, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پیغام

بریتھ پاکستان – ہماری نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل

پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کی کوششوں میں خیبرپختونخوا صوبہ ہمیشہ پیش پیش رہا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے جنگلات محض وسائل نہیں بلکہ ہماری عوام، حیاتیاتی تنوع اور کرہ ارض کے لئے زندگی کی ضمانت ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک صاف ستھری اور سرسبز ماحول کے لئے پُرعزم ہے، اور یہ عزم 2013 میں ہماری پہلی حکومت سے ہی نمایاں رہا ہے۔ گزشتہ دہائی میں ہم نے نہ صرف جنگلات کے تحفظ بلکہ پن بجلی اور شمسی توانائی میں بھی نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔

مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تیسری مسلسل حکومت کی قیادت کر رہا ہوں۔ ہم اپنے جنگلاتی رقبے کو ایک مستحکم معیشت میں بدلنے کے خواہاں ہیں تاکہ عوام کو اپنے جنگلات کے تحفظ اور ان کے رقبے میں مزید اضافے کے لیے زیادہ سے زیادہ ترغیب ملے اور وہ اپنے طرزِ زندگی کو ایک پائیدار انداز میں بہتر بنا سکیں۔ تاہم، ان تمام کوششوں کے مطلوبہ نتائج تب ہی حاصل ہو سکتے ہیں جب ہم ایک فیڈریشن کے طور پر اجتماعی کوشش کریں۔

خیبر پختونخوا کے سرسبز مستقبل کا وژن شجرکاری کے فروغ، ماحولیاتی تحفظ میں درپیش مشکلات کے ازالے اور مقامی آبادی کو صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی پر مشتمل ہے۔ مشترکہ کاوشوں سے ہم اپنے جنگلات کو محفوظ بنا سکتے ہیں، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کے مقابلے کےلئے زیادہ مضبوط بنا سکتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار مستقبل تشکیل دے سکتے ہیں۔

عالمی سطح پر ماحولیات سے متعلق ”بریـتھ پاکستان“ جیسی کانفرنس کا انعقاد ایک قابلِ تحسین اقدام ہے جو اس بات کی امید دلاتا ہے کہ صاف ستھرا ماحول صرف حکومت کی ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند ماحول اور خوشحال زندگی دے سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025