• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:51pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:15pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:51pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • ISB: Zuhr 12:22pm Asr 4:15pm

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں پھر بڑا اضافہ

شائع February 14, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر 2 ہزار 200 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے فی تولہ قیمت 2 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 2 سو روپے ہو گئی۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کے دام بھی ایک ہزار 886 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے تک جا پہنچے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 2 لاکھ 38 ہزار 920 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 450 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 957 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 2 ہزار 933 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے تک جا پہنچے تھے۔

10 فروری کو فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کے بڑے اضافے سے نئی بُلند ترین سطح 3 لاکھ 3 ہزار روپے تک جا پہنچا تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے میں فروخت ہوا تھا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 38 ہزار 133 روپے تک پہنچ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 فروری 2025
کارٹون : 18 فروری 2025