• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت اے پی سی، افغانستان سے مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

شائع February 15, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کل جماعتی کانفرنس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ جلد مذاکرات شروع کرنے اور سیاسی قیادت کا گرینڈ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں جب کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوفروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گے۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے، ضلع کرم کا مسئلہ اگرچہ علاقائی ہے لیکن یہ ایک قومی مسئلہ بن سکتا ہے لہذا ضلع کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کرم کے مسئلے پر صوبائی حکومت بلخصوص وزیر اعلیٰ کا کردار قابل تحسین ہے، حکومت آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سد باب کیا جائے۔

شرکا نے فیصلہ کیا کہ ملک میں امن، خوشحالی اور سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، اس ایجنڈے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کیا جائے، اس مقصد کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام سیاسی جماعتوں سے روابط قائم کرے۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ اہم قومی امور پر مشاورتی اجلاس کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، دہشت گردی کے خاتمے اور قومی مفاہمت کی فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا،۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ اس قسم کی سرگرمیاں پورے ملک میں اضلاع کی سطح پر منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ امن کے قیام کے لیے علما کرام جمعہ کے خطبات میں عوام کی رہنمائی کریں گے، پورے ملک میں امن کے پیغام کو لیکر آگے بڑھیں گے جب کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن وامان کے ماحول کو فروغ دینا ہم سب کا مقصد ہے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے، ملکر قوم کو اس ناسور سے نجات دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا دہشت گردی کے معاملے پر قومی سطح پر سیاسی قیادت کا گرینڈ اجلاس منعقد کیا جائے جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرگہ تشکیل دیا جائے جو بااثر سیاسی اور مذہبی شخصیات پرمشتمل ہو۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025