• KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm
  • KHI: Maghrib 6:29pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:54pm Isha 7:15pm
  • ISB: Maghrib 5:57pm Isha 7:20pm

انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش

شائع February 18, 2025
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر لائیک سمیت دیگر بٹنز کو متعارف کرائے جانے کے بعد جلد ہی اس میں ڈس لائیک بٹن کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش شروع کردی گئی اور محدود صارفین کو اس تک رسائی بھی دے دی گئی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام کے محدود صارفین کو ڈس لائیک بٹن تک رسائی دے دی گئی۔

مذکورہ بٹن کے تحت صارفین ابھی کسی بھی صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ یا ویڈیو کو ڈس لائیک نہیں کر سکیں گے بلکہ وہ مذکورہ پوسٹ یا ویڈیو پر کیے جانے والے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر ویڈیوز اور پوسٹس تمام پر نظر آئے گا اور ابتدائی طور پر ڈس لائیک کے بٹنھ کو صرف کمنٹس تک محدود رکھے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈس لائیک کے بٹن کو خفیہ رکھا گیا ہے اور دوسرے لوگ ڈس لائیک کو نہیں دیکھ سکیں گے، تاہم کمنٹس کرنے والے صارف اور پوسٹ کرنے والے صارف کو اس تک رسائی دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ڈس لائیک کرنے والے صارف کا یوزر نیم بھی واضح نہیں ہوگا، اس لیے مذکورہ بٹن کو بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے اسی حوالے سے تھریڈ پوسٹ میں تصدیق کی کہ ڈس لائیک بٹن کی آزمائش جاری ہے اور آنے والے وقتوں میں اس تک مزید صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

انہوں نے ڈس لائیک بٹن کے حوالے سے مزید بتایا کہ مذکورہ فیچر کا مقصد ان افراد کو پیغام دینا ہے کہ ان کا کمنٹ دوسروں کو پسند نہیں آیا اور یہ کہ اس سے ماحول کو مزید بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025