• KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:46pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:15pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

کراچی: لیاری میں 10 سالہ بھتیجے سے زیادتی کرنے والے چچا کو 10 سال قید کی سزا

شائع February 20, 2025
10 سالہ متاثرہ نے گواہی دی جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا تو چچا نے دروازہ بند کرنے کیلئے مدد مانگی تھی
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
10 سالہ متاثرہ نے گواہی دی جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا تو چچا نے دروازہ بند کرنے کیلئے مدد مانگی تھی — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کی ایک عدالت نے لیاری کے علاقے میں کمسن بھتیجے سے زیادتی کے الزام میں چچا کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالظہور چانڈیو نے ملزم منیر احمد کو اس کے 10 سالہ بھتیجے سے زیادتی کرنے پر پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 375 (ریپ) کے تحت جرم کا مجرم قرار دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالظہور چانڈیو صنفی بنیاد پر تشدد کی عدالتوں (جنوبی) کے پریزائیڈنگ افسر بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ کا بیان سزا کے لیے کافی ہو سکتا ہے بشرطیکہ وہ قابل اعتماد ہو اور دیگر شواہد سے اس کی تصدیق ہو، یہ طے شدہ قانون ہے کہ متاثرہ کی گواہی، خاص طور پر جنسی جرائم کے معاملات میں کافی اہمیت رکھتی ہے۔

عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

پراسیکیوٹر عرفانہ قادری کے مطابق شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے 16 اگست 2023 کو چاکیواڑہ میں اپنے گھر کی چھت پر اپنے بھتیجے کے ساتھ ریپ کیا تھا۔

شکایت کنندہ کے وکیل بہزاد اکبر نے کہا کہ 10 سالہ متاثرہ نے عدالت کے سامنے گواہی دی کہ جب وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا تو مجرم منیر احمد (جو اپنے پڑوسی کے گھر میں رہتا تھا) نے چھت پر دروازہ بند کرنے میں مدد مانگی۔

تاہم جب وہ دونوں چھت پر گئے، تو چچا نے اس پر قابو پا لیا اور زبردستی عصمت دری کی اور متاثرہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025