• KHI: Asr 5:07pm Maghrib 7:04pm
  • LHR: Asr 4:46pm Maghrib 6:46pm
  • ISB: Asr 4:54pm Maghrib 6:55pm
  • KHI: Asr 5:07pm Maghrib 7:04pm
  • LHR: Asr 4:46pm Maghrib 6:46pm
  • ISB: Asr 4:54pm Maghrib 6:55pm

کوئٹہ: بھائی کی فائرنگ، 7 بچوں کی ماں اور ایک شخص غیرت کے نام پر قتل

شائع February 20, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ کے علاقے کچھی ٹاؤن میں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر کے اپنی شادی شدہ بہن اور ایک اور شخص کو قتل کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق ملزم کوئٹہ سبی روڈ پر اپنی بہن کے گھر میں گھس گیا اور اس پر اور گھر میں موجود ایک شخص پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے متعدد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مرنے والی خاتون 7 بچوں کی ماں تھی جسے مبینہ طور پر فیملی کی عزت کی خلاف ورزی کے شبہ میں نشانہ بنایا گیا، ہلاک ہونے والے دوسرے شخص کی شناخت منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک سرکاری ملازم تھا۔

ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس حکام کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل تھا اور انہوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جس کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025