حکومت نے ٹی بلز، انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے مزید 690 ارب روپے کا قرض لے لیا
حکومت نے ٹریژری بلز (ٹی بلز) اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے ذریعے 690 ارب روپے جمع کرلیے۔
ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پی آئی بیز کی نیلامی کے ہدف 350 ارب روپے کے مقابلے میں حکومت نے 431 ارب 30 کروڑ روپے جمع کیے، جن میں 23 ارب 60 کروڑ روپے 5 سال کے لیے، 403 ارب 60 کروڑ روپے 10 سال کے لیے اور 4 ارب روپے نان بڈنگ کے ذریعے جمع کیے گئے۔
ٹی بلز کے معاملے میں حکومت نے 350 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 258 ارب 80 کروڑ روپے جمع کیے۔
سرمایہ کار 736 ارب 60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے تیار تھے، 3 ماہ کی مدت کے لیے 127 ارب روپے کی رقم 11.82 فیصد پر جمع کی گئی جو 3 بی پی ایس کا اضافہ ہے۔
حکومت نے بینچ مارک 6 ماہ کے ٹی بلز کے لیے ٹی بل کی شرح میں 17 بیسس پوائنٹس کی کمی کی، لیکن سب سے کم رقم 13 ارب 60 کروڑ روپے جمع کی، 6 ماہ کی مدت کے لیے کٹ آف پرافٹ 17 بی پی ایس بڑھا کر 11.67 فیصد کردیا گیا، جو گزشتہ نیلامی میں 11.50 فیصد تھا۔
12 ماہ کی مدت کے لیے 62 ارب 80 کروڑ روپے جمع کیے گئے جس سے کٹ آف پرافٹ 7 بی پی ایس اضافے کے ساتھ 11.65 فیصد رہا۔