• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:18pm

کراچی: ڈیفنس میں اداکار کا بیٹا گرفتار، منشیات برآمد

شائع February 22, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں معروف ادکار کے بیٹے اور نوجوان اداکار کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی آئی اے مقدس حیدر نے بتایا کہ نوجوان مصطفیٰ عامر کے حالیہ قتل کے بعد ڈی ایچ اے میں کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ ایک نوجوان اداکار کو گرفتار کیا ہے اور اس کی تحویل سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

سربراہ سی آئی اے نے کہا کہ پولیس نے ڈی ایچ اے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان اداکار ساحر حسن کو گرفتار کیا اور اس کے گھر سے آدھا کلو منشیات برآمد کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم مختلف چینلز کے ذریعے امریکا سے منشیات درآمد کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ گرفتار اداکار شہر کے پوش علاقوں میں پارٹیوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر نے وضاحت کی کہ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اس کیس کے بعد منشیات کے خلاف مہم کے دوران حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، جو پوش علاقوں میں پارٹیوں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔

مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 فروری 2025
کارٹون : 21 فروری 2025