• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:47pm
  • LHR: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • ISB: Maghrib 5:59pm Isha 7:22pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:47pm
  • LHR: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • ISB: Maghrib 5:59pm Isha 7:22pm

یو اے ای: رمضان المبارک میں ملازمین کتنے گھنٹے کام کریں گے؟ اعلان ہوگیا

شائع February 23, 2025
ملازمین کو پیر سے جمعرات صرف ساڑھے 5 گھنٹے، جب کہ جمعہ کے روز محض 3 گھنٹے کام کرنا ہوگا
—فوٹو: بشکریہ گلف نیوز
ملازمین کو پیر سے جمعرات صرف ساڑھے 5 گھنٹے، جب کہ جمعہ کے روز محض 3 گھنٹے کام کرنا ہوگا —فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (ایف اے ایچ آر) نے ایک سرکلر جاری کیا ہے، جس میں وفاقی حکام کے ملازمین کے لیے رمضان 2025 کے دوران سرکاری اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔

گلف نیوز کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ وزارتوں اور وفاقی حکام کے لیے سرکاری اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے، یعنی امارات میں ملازمین کو پیر سے جمعرات صرف ساڑھے 5 گھنٹے، جب کہ جمعہ کے روز محض 3 گھنٹے کام کرنا ہوگا۔

ایف اے ایچ آر نے زور دیا کہ وزارتیں اور وفاقی حکام رمضان کے دوران اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق اور روزانہ منظور شدہ کام کے اوقات کی حدود کے اندر کام کرنے یا ریموٹ کام کے لچکدار شیڈول پر عمل درآمد کرسکتے ہیں۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر ایف اے ایچ آر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، شہریوں اور رہائشیوں کو مبارکباد پیش کی۔

واضح رہے کہ بیشتر اسلامی ممالک میں ماہ رمضان المبارک میں کام کرنے کے اوقات میں ایک سے دو گھنٹے تک کمی کی جاتی ہے۔

پاکستان میں بھی اس حوالے سے ورکنگ آورز کم کیے جاتے ہیں، اور 9 یا 8 گھنٹے کے بجائے 7 گھنٹے تک ملازمین سے کام لیا جاتا ہے، لیکن اس دوران لنچ بریک وغیرہ نہیں ہوتا، جو عمومی دنوں میں ایک گھنٹے تک ملازمین کو کام کرنے سے ریلیف کے طور پر ملتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 فروری 2025
کارٹون : 23 فروری 2025