• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm

مسابقتی کمیشن کا کارٹلز کی اطلاع دینے والوں کو 20 لاکھ تک انعام دینے کا اعلان

شائع February 25, 2025
مسابقتی کمیشن کی یہ اسکیم عوام کو ملک کی معیشت اور معاشی حقوق کے تحفظ کا حصہ بننے کی ترغیب دیتی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
مسابقتی کمیشن کی یہ اسکیم عوام کو ملک کی معیشت اور معاشی حقوق کے تحفظ کا حصہ بننے کی ترغیب دیتی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کی وجہ سے معیاری مصنوعات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے عوام سے مدد طلب کرلی اور اطلاع دینے والوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کارٹلز اس وقت تشکیل پاتے ہیں جب سپلائرز قیمتوں کو طے کرنے اور سپلائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوآرڈینیشن یا معاہدوں میں داخل ہوتے ہیں، یہ سب غیر منصفانہ فوائد اور غیر قانونی منافع کے لیے کیا جاتا ہے جو غیر قانونی ہے۔

صارفین کو مناسب قیمتوں پر بہتر معیار کی اشیا اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسابقتی کمیشن کا اصرار ہے کہ یہ ضروری ہے کہ مارکیٹ میں موجود تمام سپلائرز قیمتوں کے تعین کے لیے ساز باز کرنے کے بجائے مناسب قیمتوں پر بہتر خدمات اور مصنوعات پیش کرکے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کریں۔

مسابقتی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ غیر منصفانہ منافع کے لیے اشیا اور خدمات کی قیمتوں یا رسد کو کنٹرول کرنے کے لیے معاہدوں یا مفاہمت میں ملوث ہونا مسابقتی ایکٹ 2010 کے تحت ایک سنگین جرم ہے۔

سی سی پی نے عام طور پر عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کا مطالبہ کیا تاکہ اس طرح کے غیر قانونی کاروباری گٹھ جوڑ اور کارٹلز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس طرح کے کسی بھی عمل کی اطلاع دی جائے۔

کاروباری ایسوسی ایشن یا پروڈکٹ سپلائرز سے آگاہ افراد جنہوں نے قیمتوں کو طے کرنے یا سپلائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ملی بھگت کی ہو، ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسی معلومات کو فوری طور پر سی سی پی میں رپورٹ کریں۔

ایسے غیر قانونی کارٹلز کے بارے میں معلومات اور ثبوت فراہم کرنے والوں کو 2 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔

اطلاع دینے والے افراد کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی، کمیشن نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی کاروباری طریقوں کو ختم کرنے میں عوامی شرکت کو فروغ دینا ہے۔

یہ اسکیم نہ صرف ایک قانونی راستہ فراہم کرتی ہے، بلکہ عوام کو ملک کی معیشت اور ان کے معاشی حقوق کے تحفظ کا حصہ بننے کی ترغیب دیتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 فروری 2025
کارٹون : 25 فروری 2025