• KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 8:00pm
  • KHI: Maghrib 6:52pm Isha 8:10pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:51pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 8:00pm

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس10مارچ کو طلب، صدر نے حکومت سے کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی

شائع March 1, 2025
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 11 مارچ کو طلب کرلیا ہے
— فائل فوٹو:
صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 11 مارچ کو طلب کرلیا ہے — فائل فوٹو:

صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10مارچ کو طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت سے گزشتہ ایک سال کی کارکردگی رپورٹ بھی مانگ لی ہے، صدر آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

صدر آصف زرداری نے 11 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت سے ایک سال کی کارکدگی رپورٹ پیش کرنے کا بھی کہا ہے، اس حوالے سے حکومت نے تیاری کر رکھی ہے، اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے کارکردگی رپورٹ پیش کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل دورہ پنجاب کے دوران صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کے پنجاب کے اراکین کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی ہدایت کی تھی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاری کا حکم دیا گیا تھا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی جب کہ بلاول بھٹو اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے، عوامی مسائل کا حل بلدیاتی الیکشن ہے اور ہم عوامی نمائندے ہیں، ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پارٹی رہنماؤں سے سوال کیا کہ جنوبی پنجاب میں بجلی گیس کہاں مل رہی اور کہاں نہیں؟ جس پر ممبران اسمبلی نے بجلی گیس سے محروم علاقوں کی نشاندہی کی تھی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہورہے، ہمیں اس کو سنجیدہ لینا ہوگا اور میں ہر فورم پر اس کی نشاندہی کرچکا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025