کوئٹہ میں گیس لیکیج کا دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
کوئٹہ میں گھر مین گیس لیکیج دھماکے مین خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ہوا، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں،دھماکے کے زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
لواحقین کے مطابق دھماکا لوڈشیڈنگ کے بعد رات 3 بجے گیس کی فراہمی بحال ہونے کے بعد ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔