• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:32am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:32am

خضدار: گاڑی پر فائرنگ سے جے یو آئی بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق

شائع March 2, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مقتولین میں غلام سرور اور مولوی امان اللہ شامل ہیں، جے یو آئی رہنماؤں کو سوراب سے واپسی پر تراسانی میں گاڑی پرگھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، واقعےمیں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025