• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:32am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:26am
  • ISB: Fajr 5:10am Sunrise 6:32am

کراچی: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

شائع March 2, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا جب کہ شہر کے بازاروں میں دکانداروں سرکاری قیمتوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر قائد میں رمضان المبارک کے پہلے ہی روز سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جس سے شہری شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

کمشنر کراچی کی ٹیمیں غیر فعال ہونے کے باعث یکم رمضان سے ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

افطاری کے خاص لوازمات بنانے کے لیے درکار سبزیاں بھی مہنگی ہوگئی ہیں، آلو، پیاز، شملا مرچ، ہری پیاز، بند گوبی اور پالک کے ریٹ بڑھا دیے گئے ہیں۔

رمضان میں روزہ افطار کرنے کے لیے مختلف پکوان گھروں پر تیار کیے جاتے ہیں اور ان کی تیاری چند مخصوص سبزیوں کے بغیر ممکن نہیں، منافع خوروں نے اسی بات کا فائدہ اٹھا اکر افطاری کے لیے درکار سبزیوں کے ریٹ بڑھا دیے ہیں۔

سبزیوں کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے باوجود لال آلو 58 کے بجائے 100 روپے کلو، سفید آلو 52 کے بجائے 80 روپے کلو، پیاز 58 کے بجائے 80 روپے کلو اور ہری پیاز 115 کے بجائے 200 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

فروٹ کی بات کی جائے تو اچھی کوالٹی کے کیلے 300 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں، اسی طرح سیب 400 روپے فی کلو، خربوزہ 150 روپے کلو، کینو 500 روپے درجن اور امرود 300 کلو میں فروخت ہورہے ہیں جب کہ تربوز 150 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

مہنگائی سے پریشان عوام سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں پر دہائی دیتے ہوئے نظر آتے ہیں، عوام نے انتظامیہ سے گراں فروشی کے خلاف عملی اقدامات کو یقنی بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال یہی ہوتا ہے ریٹ بڑھتے ہیں اور انتظامیہ کچھ نہیں کرتی۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025