• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:06pm Isha 7:29pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:06pm Isha 7:29pm

چیمپئنز ٹرافی: بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹ کی رقم واپس دینے کا اعلان

شائع March 2, 2025
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بارش سے متاثر ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی رقم شائقین کرکٹ واپس دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کی میزبانی میں 29 سال بعد ہونے والی آئی سی سی ایونٹ کے دوران بارش سے متاثر ہونے والے تمام میچز سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے بارش سے متاثر ہونے والے تمام میچز کے ٹکٹ کی رقم شائقین کرکٹ کو واپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے، ٹکٹ ہولڈرز 10 مارچ سے 14 مارچ کے درمیان اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول 2 میچز میں ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا تھا۔

پی سی بی کی پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹس کی رقم واپس کر دی جائے گی، تاہم ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کی واپسی کے اہل نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گروپ اے کے آخری میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جس کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا اور اس سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان بھی راولپنڈی میں شیڈول میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 مارچ 2025
کارٹون : 2 مارچ 2025