• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:25pm

فافن نے 2025 کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو وفاق سے زیادہ شفاف قرار دیدیا

شائع March 3, 2025
پنجاب کے 43 محکموں، 27 منسلک محکموں، 147 خود مختار اداروں، 23 سرکاری کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا — فائل فوٹو
پنجاب کے 43 محکموں، 27 منسلک محکموں، 147 خود مختار اداروں، 23 سرکاری کمپنیوں کا جائزہ لیا گیا — فائل فوٹو

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی 2025 کی رپورٹ شائع کردی گئی، فافن نے وفاق کے مقابلے میں پنجاب کی حکومت کو شفاف قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فافن نے پنجاب میں اداروں کی کارکردگی کی شفافیت کی سطح پر مبنی رپورٹ پیش کردی ہے اور رپورٹ میں 253 سرکاری اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب سیکریٹریٹ کے 43 محکموں، 27 منسلک محکموں، 147 خود مختار اداروں، 23 سرکاری کمپنیوں اور 13 اداروں کا جائزہ لیا گیا۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتیں اوسطاً 42 فیصد معلومات کا انکشاف کر رہی ہیں اور پنجاب حکومت کی شفافیت کی سطح وفاقی حکومت سے بہتر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قانونی تقاضوں کے مطابق پنجاب کے اداروں کی فعال طور پر 61 فیصد معلومات دستیاب ہیں اور پنجاب میں ذیلی ادارے 52 فیصد تک معلومات ویب سائٹس پر مہیا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر ذیلی اداروں نے 50 فیصد سے بھی کم معلومات ویب سائٹس پر فراہم کیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025