• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:25pm

گورنر سندھ کا 9 ہزار ٹھیلے غریب افراد کو کاروبار کرنے کیلئے دینے کا اعلان

شائع March 3, 2025
گورنر سندھ نے ’پاک فوج زندہ باد، آرمی چیف زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
گورنر سندھ نے ’پاک فوج زندہ باد، آرمی چیف زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 ہزار ٹھیلے غریب افراد کو کاروبار کے لیے دینے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد میں سبزی سے بھرے ٹھیلے تقسیم کیے، گورنر سندھ نے سبزیوں کی قیمتیں معلوم کیں اور ان کا وزن بھی چیک کیا۔

جے ڈی سی کے تحت کرائی جانے والی سحری میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ورکرز کا حوصلہ بڑھانے کے لیے سیخ کباب خود بھی تیار کیے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، مضبوط افواج، مضبوط وطن اور اپنی افواج سے محبت کریں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف دفاع کے ساتھ معیشت بھی مضبوط کر رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے سرمایہ کاری پاکستان میں لائی جارہی ہے۔

کامران ٹیسوری نے ’پاک فوج زندہ باد، آرمی چیف زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگائے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025