• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:25pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:25pm

بھارت: کانگریس کی ترجمان کا روہت شرما کو موٹا کہنے پر تنازع، ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی

شائع March 3, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی ترجمان شمع محمد کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو موٹا کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد انہیں ایکس پر اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نیوزی لینڈ میچ کے دوران کانگریس کی ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ کی ’روہت شرما کھیلوں کے لیے موزوں فٹنس نہیں رکھتے، انہیں موٹاپا کم کرتے ہوئے وزن کم کرنے کی ضرورت ہے‘۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا ’روہت کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ غیر متاثر کن کپتانوں میں ہوتا ہے، بھارت کے سابق کپتانوں کے مقابلے میں روہت کا کیا معیار ہے‘؟

شمع محمد کا مزید کہنا تھا کہ روہت شرما نہ صرف ایک اوسط درجے کے کپتان ہیں بلکہ وہ ایک ایوریج کھلاڑی بھی ہیں، تاہم وہ خوش قسمت رہا اسے بھارت کی ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع ملا۔

اس پوسٹ کے بعد روہت شرما کے فینز سمیت حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے شمع محمد اور کانگریس پارٹی پر شدید تنقید کی۔

بی جے پی کی جانب سے کانگریس پر بھارت کے لیے ورلڈکپ جیتنے والے کپتان پر ’باڈی شیمنگ‘ کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد کانگریس کی ترجمان کو اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔

دوسری جانب، بھارتی بورڈ نے بھی اس معاملے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما 17 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تھے جس کے بعد شمع محمد نے یہ ٹوئٹ کی تھی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا 4 مارچ کو پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلیں گے، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 5 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025