• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:58pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:24pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:27pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:58pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:24pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:27pm

چولستان: جھونپڑی میں آگ لگنے سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق

شائع March 6, 2025
سیکڑوں مزدور چوہدری بلال کی گنے کی فصل کی کٹائی کیلئے لے جائے گئے، جنہیں جھونپڑیوں میں سلایا جاتا ہے — فائل فوٹو:
سیکڑوں مزدور چوہدری بلال کی گنے کی فصل کی کٹائی کیلئے لے جائے گئے، جنہیں جھونپڑیوں میں سلایا جاتا ہے — فائل فوٹو:

چولستان میں آگ میں جل کر 4 بچے جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں دو سالہ بلال، ایک سالہ مقدس، 4 سالہ علیزہ بی بی اور 3 سالہ شبانہ بی بی شامل ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق چولستان میں ڈیرہ وار تھانے کی حدود موغہ قاسم والا میں جھونپڑی میں آگ لگنے کے نتیجے میں چاروں بچے جل کر کوئلہ بن گئے، واقعہ بہاولپور سے 70 کلو میٹر دور واقع علاقے میں پیش آیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ راجن پور سے لے جائے گئے سیکڑوں مزدور چوہدری بلال کی اراضی پر کاشت کیے گئے گنے کی کٹائی میں مصروف ہیں، جنہیں رات کو جھونپڑیوں میں سلایا جاتا ہے۔

آگ لگنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ نذیراں مائی نے چائے بنانے کے لیے اپنی جھونپڑی میں ماچس کی تیلی جلائی، تاہم آگ لگنے کے بعد مبینہ غفلت سے آگ تیزی سے پھیل گئی جس کی لپیٹ میں قریبی جھونپڑیاں بھی آگئیں، اور بچے اندر پھنس کر رہ گئے، واقعے میں نذیراں بی بی خود بھی بری طرح جھلس گئی۔

مرنے والے بچوں کے والدین ان کی میتیں لے کر راجن پور تدفین کے لیے روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 مارچ 2025
کارٹون : 6 مارچ 2025