• KHI: Asr 4:58pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:25pm Maghrib 6:06pm
  • ISB: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • KHI: Asr 4:58pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:25pm Maghrib 6:06pm
  • ISB: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm

تاخیر سے آنے پر حرا سومرو ٹی وی میزبان پر برہم

شائع March 7, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ حرا سومرو کی ٹی وی میزبان کی جانب سے پروگرام میں تاخیر سے آنے پر برہم ہونے اور میزبان کو کھری کھری سنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حرا سومرو نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام ’رائزنگ اسٹار‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پی ٹی وی کی جانب سے پروگرام کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں حرا سومرو کو پروگرام کے میزبان پر برہم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کلپ میں حرا سومرو پروگرام کے میزبان محمد شعیب پر برہم ہوتے انہیں تاخیر سے آنے پر سنا دیتی ہیں۔

ویڈیو کلپ میں ٹی وی میزبان اداکارہ سے تاخیر سے آنے پر معذرت بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ وہ تاخیر سے آئے اور وہ اپنے عمل پر معذرت خواہ ہیں۔

حرا سومرو اور محمد شعیب کے بحث میں پروگرام کی شریک میزبان بھی اداکارہ سے غصہ ختم کرنے کی التجا کرتی سنائی دیتی ہیں اور میزبان بار بار اداکارہ کو بتاتے ہیں کہ ان کا پروگرام براہ راست نشر ہو چکا ہے۔

ویڈیو میں حرا سومرو اپنی بات پر بضد رہتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ میزبان کو کہتی ہیں کہ تاخیر سے آنے پر معذرت کرنا مسئلے کا حل نہیں، ان کی معافی مانگنے سے ان کا خراب ہونے والا وقت واپس نہیں آئے گا۔

حرا سومرو مزید کہتی ہیں کہ یہ کوئی اچھا طریقہ نہیں کہ مہمان پہنچ چکے ہیں لیکن میزبان نہیں آئے، اس پر ہوسٹ ان سے ایک بار پھر معافی مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔

میزبان محمد شعیب کو ویڈیو میں اعتراف کرتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ تاخیر سے آئے اور انہوں نے تاخیر سے آنے پر میک اپ روم میں ہی اداکارہ سے معافی مانگ لی تھی اور اب دوبارہ بھی اداکارہ سے معافی مانگ رہے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حرا سومرو کی جانب سے ٹی وی میزبان پر برہم ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ ممکنہ طور پر مذکورہ کلپ اسکرپٹڈ ہوگی لیکن ویڈیو کے ذریعے اچھا پیغام دیا گیا ہے کہ تاخیر سے آنا اچھی عادت نہیں ہوتی۔

بعض صارفین نے حرا سومرو کو ڈراما کوئین بھی قرار دیا اور انہیں دوسری میرا بھی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 مارچ 2025
کارٹون : 8 مارچ 2025