• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:07pm
  • LHR: Maghrib 6:24pm Isha 7:47pm
  • ISB: Maghrib 6:31pm Isha 7:56pm

ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

شائع March 7, 2025
— فائل فوٹو: کینوا
— فائل فوٹو: کینوا

ملک بھر آج پھر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 571 روپے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے تک جاپہنچے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 359 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 38 ہزار 919 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 31 روپے بڑھ کر 3 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے مہنگی ہو کر 2 ہزار 914 روپے میں فروخت ہوئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر بڑھی، جس کے بعد یہ 2 ہزار 893 ڈالر میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ کئی دن سے جاری اضافے کے بعد گزشتہ روز ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔

24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزا روپے تنزلی سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 571 روپے گر کر 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اپریل 2025
کارٹون : 3 اپریل 2025