• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am

بھارت: خواتین کے عالمی دن پر اسرائیلی خاتون سیاح اور میزبان کا گینگ ریپ، ساتھی مسافر قتل

شائع March 8, 2025
ریاست کرناٹک میں واقع یہ نہر سیاحوں کے لیے مشہور مقام کی حیثیت رکھتی ہے
— فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی
ریاست کرناٹک میں واقع یہ نہر سیاحوں کے لیے مشہور مقام کی حیثیت رکھتی ہے — فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

خواتین کے عالمی دن پر مودی کے بھارت میں خواتین کے گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا، اسرائیلی خاتون سیاح کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انسانیت سوز واقعہ جمعرات کی رات ریاست کرناٹک میں پیش آیا، جہاں 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جن میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی بھارتی میزبان شامل ہے۔

بھارتی میزبان، ایک اسرائیلی خاتون اور امریکی مرد سمیت 4 مہمانوں کے ساتھ بنگلور سے 350 کلو میٹر دور کوپال کینال کے کنارے موجود تھی، موٹرسائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے ان سے پیسے مانگے، اور رقم نہ دینے پر 3 مردوں کو کینال میں دھکیل دیا، اسرائیلی خاتون اور بھارتی میزبان کے ساتھ گینگ ریپ کیا، ڈوبنے والے تین میں سے 2 افراد کو بچالیا گیا، جب کہ ایک ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق پانی میں دھکیلے گئے ڈینیئل اور مہاراشٹر کے مسافر پنکج تیر کر باہر نکلنے میں کامیاب رہے، جب کہ اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے بیباش ڈوب کر ہلاک ہوگئے جن کی لاش مل گئی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں، انہوں نے بتایا کہ ثنا پور کے قریب 5 افراد پر حملہ کیا گیا تھا جن میں 2 خواتین اور تین مرد شامل ہیں، ان میں سے 2 غیر ملکی افراد ہیں، جن میں سے ایک امریکی مرد اور دوسری اسرائیل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہے۔

کوپل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام ایل آراسیدی نے بتایا کہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ دونوں خواتین کو پیٹنے کے علاوہ ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

29 سالہ بھارتی میزبان نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ اور 4 مہمان رات کے کھانے کے بعد نہر کے کنارے گئے تھے، جب ملزمان موٹر سائیکل پر آئے۔

ملزمان نے پہلے پوچھا کہ پیٹرول کہاں سے مل سکتا ہے اور پھر مسافروں سے پیسے دینے کا مطالبہ کرنے لگے، شکایت میں کہا گیا ہے کہ انکار کرنے پر انہوں نے مسافروں پر حملہ کر دیا، مردوں کو نہر میں دھکیل دیا اور خواتین کا گینگ ریپ کیا، وہ جرم کرنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 9 مارچ 2025
کارٹون : 8 مارچ 2025