• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am

حکومت پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرے، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع March 8, 2025
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو: ڈان نیوز
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرے۔

ڈان نیوز کے مطابق جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم سے مذاق ہیں، حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عید کے بعد مہنگی بجلی کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے تحریک چلائیں گے، ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انجمن غلامان امریکا کی بہار ہے، حکومت ہو یا اپوزیشن سب کو واشنگٹن کی خوشنودی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں کو یوکرین کے صدر زیلنسکی کے انجام سے عبرت حاصل کرنی چاہیے، امریکی مفادات کے لیے ملکی خودمختاری کو داؤ پر نہ لگایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری داؤ پر لگانے والوں کے حصے میں صرف رسوائی آتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 مارچ 2025
کارٹون : 9 مارچ 2025