• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 4:26pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 4:26pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm

وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی سیکرٹ سروس نے مسلح شخص کو گولی ماردی

شائع March 9, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیمی نے کہا ہے کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے رات گئے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح شخص کو گولی ماردی جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے جس وقت مسلح شخص پر فائرنگ کی اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مار لاگو میں تھے۔

انتھونی گگلیمی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس کارروائی کے دوران سیکرٹ سروس کے کسی ایجنٹ کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح شخص کو گولی مارنے کے بعد اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا مسلح شخص کا ہدف وائٹ ہاؤس تھا یا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

امریکی سیکرٹ سروس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی پولیس کی جانب سے ایجنٹوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ ایک ’خودکش‘ حملہ آور انڈیانا سے واشنگٹن کی جانب آرہا ہے جب کہ انٹیلی جنس افسران کو اس شخص کی گاڑی آئزن ہاور ایگزیکٹو بلڈنگ کے قریب سے ملی جو وائٹ ہاؤس کمپلیکس کا حصہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکرٹ سروس کے ایجنٹ جیسے ہی مسلح شخص قریب پہنچے تو اس نے اپنا اسلحہ نکالا جس پر تصادم ہوا اور اہلکاروں نے مسلح شخص پر گولیاں چلائیں۔

واضح رہے کہ امریکی سیکریٹ سروس عام طور پر ملک کے اعلیٰ حکام، صدارتی امیدواروں اور سابق رہنماؤں کی حفاظت پر معمور ہوتی ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 10 مارچ 2025
کارٹون : 9 مارچ 2025